کیوی بلے باز کی زور دار شارٹ، بنگلادیشی فیلڈر زخمی

Nov 29, 2023 | 17:01:PM
کیوی بلے باز کی زور دار شارٹ، بنگلادیشی فیلڈر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) نیوزی لینڈ کے دورہ بنگلہ دیش میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مہمان کیوی بلے باز کی زور دار شارٹ کو روکتے ہوئے بنگلادیشی فیلڈر ذاکر حسن زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ذاکر حسن کے پاؤں پر بال لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے، 4 رنز پر کھیلتے ہینری نکولس کی زور دار شارٹ کو روکنے کے لئے ذاکر حسن نے اچھل کر بچنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی نا کام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے کراچی کنگز سے بھی راہیں جدا کر لیں، پی ایس ایل 9 کیلئے کس ٹیم میں شامل ہوئے؟ جانیے

ذاکر حسن زخمی ہوئے تو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا، ذاکر کے زخمی ہونے کا افسوس ناک واقعہ کھیل کے 22 ویں اوور میں پیش آیا۔