پی ٹی آئی چیئر مین کی تبدیلی پر نواز شریف کا ردعمل بھی آ گیا

Nov 29, 2023 | 17:47:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے  سابق وزیر اعظم عمران خان کی دستبرداری اور  بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد  اور عمران خان کے سیاسی حریف نواز شریف کا  ردعمل بھی آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری قرار  دیئے جانے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نوازشریف سے تحریک انصاف کے چیئرمین بدلے جانے پر سوال کیا گیا کہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین بن گئے ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟ نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس  گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا، عدالت سے واپس جاتے ہوئے نوازشریف نے میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا 

مزیدخبریں