والد کی بریت پر مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا

Nov 29, 2023 | 18:59:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے معاملے پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا ۔ 
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بریت کے فیصلے کی اطلاع ملتے وقت مریم نواز اپنے قریبی عزیز کے گھر پر موجود تھیں،بریت کی اطلاع ملتے ہی مریم نواز کا اللہ تعالی سے اظہار تشکر،مریم نواز نے فورا شکرانے کے  نوافل ادا کئے، عزیز و اقارب نے مریم نواز کو مبارکبادی،اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا تھا اور اب اللہ نے بہترین انصاف کیا ہے، اللہ تعالی نے میاں صاحب کو سرخرو کیا ہے، آج نواز شریف کی سچائی اور مقدمات بنانے والوں کی خیانت ثابت ہو گئی، مریم نواز نے والد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا اوربریت پر مبارکباد دی ۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی سے تنگ خاتون نےآدھا بستر کرائےپردینےکا اشتہار لگا دیا

مزیدخبریں