(24نیوز) اسرائیلی فوج نے بچے فائرنگ کر کےشہید کر دیا، سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
صہیونی فوج نے جنین کیمپ میں بلااشتعال فائرنگ کی، نو سال کا آدم الغول گھر کے سامنے کھیل رہا تھا جس کو فوجیوں نے سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔
الجزیرہ کے مطابق سیکیورٹی اور مقامی ذرائع نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عد دمج محلے کے مکینوں کو بندوق کی نوک پر گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا اور گلیوں کو تباہ کردیا۔