بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

Nov 29, 2023 | 22:10:PM

(روزینہ علی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او معطل قرار دے دیا،وکیل سلمان اکرم راجہ کے مطابق یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے، اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے، اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے، درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فوج نے کھیلتے بچے کو گولی ماردی، ویڈیو

مزیدخبریں