(زین مدنی) لالی ووڈ کے لیجنڈ پرائڈ آف پرفارمنس اداکار راشد محمود اور شاعر بابا نجمی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار راشد محمود اور شاعر بابا نجمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر قانونی کاروائی کے لئے درخواست دی ہے، 3 سال قبل ایک کمپنی کے ایونٹ میں بطور مہمان شرکت کی اب کمپنی ڈیفالٹر ہوگئی تو اس کے متاثرین ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرشنگ سیزن زورو شور سے جاری عین وقت پر حکومت کا شوگر ملز کیلئے بڑا فیصلہ