مخالفین کی تقریروں کا آغاز و اختتام گالی سے ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( لاڑکانہ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کی تقریروں کا آغاز اور اختتام گالی سے ہوتا ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف گندی اور غلیظ باتیں اچھالی گئیں۔ ایسا کرنے سے انہیں کیا ملا؟ کیا جمعیت کی ترقی کا سفر رک گیا؟
ہماری جماعت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے ہوئے، جن کا دور دور تک جمیعت سے کوئی تعلق نہیں تھا، جتنا بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اتنی ہمیں عزت ملی، آج ہم تن کے سامنے کھڑے ہیں اور وہ لوگ سامنے آتے ہیں، تو آنکھیں جھکی ہوئے ہے، آجکل ہر کوئی اسی کوشش میں ہے کے کسی کی کمزوری ہاتھ آئے تو اسے ذلیل اور بے عزت کریں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلمان کو قتل کرکے حلال سمجھتے ہیں، مسلمان کی بے عزتی بے حرمتی کرتے ہیں یے ایمان کی نشانی نہیں ہے، جے یو آئی نے سوشل میڈیا کے محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج اس اجتماع میں دوست ساتھی اور نوجوان موجود ہیں جنہوں نے سوشل کے محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تم نے جتنا ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی اللہ تعا لی نے ہمیں اتنا کی سر خروح کیا کبھی دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کی ملاقات