اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء انتقال کرگئیں

Nov 29, 2024 | 09:40:AM
اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء لاہور میں انتقال کرگئیں جو کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔

سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔

سویرا ندیم نے لکھا کہ میری شاندار ماں،ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو ایک بہتر کل کے لیے چھوڑ گئیں، دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔

معروف اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش،مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا گیا وہ طاقت اور ہمدردی کی ایک زبردست طاقت تھیں.