(شہزاد خان)مرغی کے گوشت کی قیمت میں4 دن میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت آج 15 روپے مزید سستا ہو گیا جبکہ دوسری جانب شہربھرمیں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
سرکاری نرخنامے میں 15 روپے کی کمی کے بعد مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے نرخ 468 روپے فی کلو تھے۔
زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 299 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 313 روپے ہو گیا ہے۔انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو کر 350 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب شہربھرمیں مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،رواں سیزن میں مچھلی کی قیمت میں100سے300تک کااضافہ ہوا ہے ۔
رواں سیزن میں350ولی راہومچھلی550روپےتک فروخت ہونےلگی،تلی ہوئی مچھلی600سے900اور1400روپےفی کلومیں فروخت ہونے لگی ۔ مچھلی فروشوں کا کہنا ہے کہ کرایوں اور دیگر اخراجات میں اضافے سے مچھلی مہنگی ہوئی ہے۔