توشہ خانہ کیس ٹو ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

Nov 29, 2024 | 10:38:AM
توشہ خانہ کیس ٹو ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔

سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 خیال رہے کہ عدالت نے آج ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔