ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی، قرارداد منظور
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 643 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔