( 24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے متعلق ہونیوالے اہم اجلاس سے قبل اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں مصروف دن گزارا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں آئی سی سی حکام سے ملاقات کر کے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کا دبنگ مؤقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے کہ تو سامنے رکھا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے ون آن ون ملاقاتیں کیں، چیئرمین پی سی بی، سی ای او آئی سی سی چیف ایلاڈائز اور دیگر حکام سے ملے تاہم لاہور میں بورڈ حکام چیئرمین کی دبئی روانگی سے لاعلم ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام کے سامنے دبنگ طریقے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور چیمپئیز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی قانونی پوزیشن بھی رکھی۔
چیئرمین پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے بورڈ میٹنگ کو ویڈیو لنک پر دبئی سے ہی جوائن کریں گے۔