فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی: مراد علی شاہ

Nov 29, 2024 | 12:56:PM
فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی: مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی۔

 مراد علی شاہ نےاپنے بیان میں کہا  کہ پاکستان کی فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے حمایت جاری رہے گی،اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کی آزادی اور امن کی حمایت کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔