پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام،پٹرول،ڈیزل بسوں کو’الیکٹرک‘بنانے کا فیصلہ

میٹرو بس روٹ پر مجموعی طور پر 65 الیکٹرک بسوں کو آپریشنل کیا جائے گا

Nov 29, 2024 | 14:23:PM
پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام،پٹرول،ڈیزل بسوں کو’الیکٹرک‘بنانے کا فیصلہ
کیپشن: 24 News hd
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت  نےماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب بڑااقدام اٹھاتے ہوئے لاہورکےگرین لائن میٹروٹریک پر ڈیزل وپٹرول بسوں کوتبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
میٹرو بس ٹریک پرالیکٹرک بسیں چلانے کیلئے5ارب52کروڑ 50 لاکھ لاگت آئیگی،لاہورکےگرین لائن میٹروبس روٹ پرالیکٹرک بسیں چلانےکی ورکنگ کاآغازکردیاگیا۔میٹرو بس روٹ پر مجموعی طور پر 65 الیکٹرک بسوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔

ضرورپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا امکان
وزیر اعلیٰ نے الیکٹرک میٹروبسوں کے منصوبے کو آئندہ مالی سال میں شامل کرنیکی ہدایت کر دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق آئندہ سال لاہورمیں میٹرو بس روٹ پرالیکٹرک میٹروبسوں کو آپریشنل کردیاجائیگا،الیکٹرک بسیں 7 سے 12 سال تک آپریشنل رہیں گی۔