عادل بازئی کی نااہلی، این اے 262 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری 

Nov 29, 2024 | 14:42:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

ای سی پی کے مطابق این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عادل بازئی کی نااہلی کی وجہ سے این اے 262 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں