محسن نقوی ’سومنات کا مندر‘ گرا دیں گے 

امیر عبداللہ خان

Nov 29, 2024 | 17:00:PM
محسن نقوی ’سومنات کا مندر‘ گرا دیں گے 
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی سی سی میں پاک، بھارت کرکٹ بورڈز کا ٹاکرا شروع ہے، بھارت اپنی ہٹ دھرمی کے ساتھ اور پاکستان اپنے اصولی موقف کے ساتھ دبئی میں موجود ہے ، محسن نقوی نے پہلی مرتبہ یہ موقف اپنایا ہے کہ آئی سی سی کسی کی جاگیر نہیں ہے اور نا ہی ہم بھارت کے طفیلی ہیں کہ جو وہ کہے من و عن مان لیا۔ پاکستان، بھارت کی ٹیم کو یہاں آنے پر آمادہ کر سکتی ہے، بات کی جائے اجلاس کی تو چیئرمین محسن نقوی اجلاس کے لیے دبئی پہنچ گئے جہاں پہ  12 ممبران کی بورڈ میٹنگ بیٹھے گی جس میں بتایا جائے گا کہ بھارت ،پاکستان کا دورہ کرے گا یا ہائبرڈ ماڈل رکھا جائے گا؟  کچھ رکن ممالک اس میں آن لائن شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان میں چیمپنیئز ٹرافی  کےانعقاد  سے متعلق صورتحال پر گفتگو ہوگی ، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے صاف منع کر دیا صاف انکار کر دیا کہ ہائبرڈ ماڈل پہ ہم نہیں جائیں گے بلکہ اس پر میزبانی اگر پاکستان کو دی دی جا رہی ہے تو انڈیا کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پاکستان میں کھیلنی چاہیے اور ائی سی سی کے شیڈول کو زیادہ تاخیر سے جاری نہیں کرنا چاہیے ۔
 پاکستان میں کسی چیمپیئن ٹرافی ایک اچھے لیول پر کی جائے گی جس کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل ہےہیں لیکن اگر بھارت نے اپنی مودی سوچ کو برقرار رکھا تو پھر پاکستان بھی دو آپشن دے گا پہلا آپشن یہ کہ بھارت کو شکریہ ادا کرکے نویں نمبر کی ٹیم سری لنکا کو ایونٹ کا حصہ بنادیا جائے اور دوسرا آئی سی سی گارنٹی کرے کہ وہ مستقبل میں بھارت کو بھی ہائبرڈ طرز پر میزبانی کرے گا ،اس طرح  2026 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت میں نہیں سری لنکا میں میچ رکھنے کو کہے گا ، اسی طرح 2031 عالمی کپ میں بھارت میں نہیں کھیلا جائے گا بلکہ پاکستان میزبانی ہائبرڈ ماڈل پہ کھیلنے کو کہے گا چیمپنز ٹرافی میں اب دو ماہ رہ گئے ہیں  اور شیڈیول ابھی تک سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے شیڈیول بھی لیٹ ہو رہا ہے اور کرکٹ  براڈ کاسٹرز بھی  پریشان ہو رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی:بھارت پاکستان آئے گا؟پی سی بی نے فارمولا تیار کرلیا
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے بھی پریشان ہے کہ اگر پاک، بھارت میچز نا ہوئے تو آمدن میں بڑا کٹ لگ جائے گا ، کمپنیاں پریشان ہیں کہ بروقت فیصلے کے باعث پہلے ہی بڑے نقصان کا سامنا ہے اور اگر میچ نا ہوا تو یہ ایونٹ  نہیں،خسارے کا ایونٹ بن جائے گا ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا سٹانس کلیئر ہے ہم جا کے کرکٹ کھیلیں انڈیا میں اور جو ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا ہم ایسی چیز کوئی نہیں کریں گے جو پیسوں کی بنیاد پہ روگ یا پیسوں کی بنیاد پر ہم بک جائیں جو پاکستان کے لیے بہترین ہوگا، وہ انشاءاللہ کر کے نکلیں گے، محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی اپڈیٹس جو ہیں وہ 10 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہیں اور 10 اکتوبر سے کنسٹرکشن کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان جو ہے میزبانی کے لیے تیار ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 20، 25 دسمبر تک سارے معاملات طے پا جائیں گی،  محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم نیا بنا ہے اور اگر پاکستان چیمپین سٹاف سی یہاں پہ کرائی جائے تو ایک بڑی خوشخبری ہو گی۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں دبئی میں ہونے والے اجلاس پر ہیں یہ اجلاس انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بڑے بدلاؤ کا باعث ہوگا اور وہ روایت ختم ہوجائے گی کہ بھارت کرکٹ کا دیوتا ہے جو کہے وہ ہوجاتا ہے، اس بار اس جھوٹے دیوتا کا سامنا محسن نقوی سے ہے، امید ہے کہ بھارتی انا اور غرور کا سومنات اس بار محسن نقوی تباہ کریں گے۔

نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔ایڈیٹر