(عثمان خان)حج درخواستوں کی وصولی کے آخری 5 دن میں حج درخواستوں کی وصولی کے عمل میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے،دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پہلے 10دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں،نامزد بینک اگلے2دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں2 لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔
یہ بھی پرھیں:عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہو گا، مریم نواز