(24نیوز)پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی،پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ کے سفر پرعائدپابندی ختم کر دی گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر براہ یورپ کے سفر پرعائدپابندی ختم کردی ہے،وزیر دفاع و ہوا بازی نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی،یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
واضح رہے کہ یہ پابندی پی ٹی آئی دور میں لگائی گئی تھی،یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون 2020 کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کیلئے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے پی آئی اے کو 3 جولائی 2020 تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ،خریدار پریشان