(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت دیگر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 2 دسمبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
آئینی بنچ میں آڈیو لیکس کیس بھی سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 2 دسمبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا،مقدمے کے دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
آئینی بنچ میں پی آئی اے نجکاری کیس بھی سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے سی ای او پی آئی اے اور وزارت خزانہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان دور میں پی آئی اے پر عائد پابندی ختم