ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

Nov 29, 2024 | 21:04:PM
ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو) وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیٹیو اتھارٹی(ایف آئی اے) سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا،ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی جس کوچندریگر روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا،ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
 ایف آئی اے کےمطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 35000 یو اے ای درہم برآمد کئے،ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور اس  کے خلاف  مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سیلیبریٹی