(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو سیاسی پارٹی نہیں مانتا لیکن پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی بنانا پڑے گا،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں حالات خراب ہیں،ایک سو افراد مارے جاچکے ہیں لیکن پی ٹی آئی صرف اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے واویلا کیا لیکن اسلام آباد میں ٹہر نہیں سکے، پختونخوا میں حالات خراب ہین لیکن اس کے باوجود میں گورنر راج کے حق میں نہیں،پی ٹی آئی جب صوبے میں توجہ نہیں دے گی تو وفاقی حکومت کیا کرے ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر