(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی تنظیم کے مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا بات آگے بڑھی تو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔
مذہبی تنظیم کے حوالے سے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کوہرصورت قائم کیا جائے گا مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے احتجاج کاکوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکزچلے جائیں توان سے بات چیت کیلئے تیار ہے جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیاجاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ”یہ ہوتے کون ہیں مجھے “۔۔۔شعیب اختر پی ٹی وی انتظامیہ پر برس پڑے
وزیرداخلہ نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو دوبارہ سعد رضوی سے بات ہو گی پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں لگانے کی سازش ہو رہی ہے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیئے جو وہ ہم سے مانگ رہے ہیں بات آگے بڑھی تو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت سیاسی رول اداکرے الیکشن کمیشن نے اس پرپابندی نہیں لگائی، حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعت کا دھرنا کیسے ختم ہو گا؟ علامہ طاہر اشرفی نے حل بتا دیا