(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ اور فرانس کے درمیان بریگزٹ کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔یورپین ملک فرانس کی انتظامیہ نے بندرگاہ لی ہاورے کے پاس فرانسیسی حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کرنے والی دو برطانوی کشتیوں کو وارننگ جاری کر دی۔
العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی خبر میں کہا گیا ہےکہ فرانس کی وزارت میری ٹائم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ بدھ کی رات کو دو کشتیوں کو وارننگ جاری کی گئی اور ایک کشتی کو تحویل میں لے کر بندرگاہ لے جایا گیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اس کشتی کے کپتان اور عملے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اور اس کی جانب سے شکار کردہ مچھلیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔فرانس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد فرانسیسی مچھیروں کوبرطانوی پانیوں میں شکار کرنے کے لئے لائسنس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین بالر مچل سٹارک چھا گیا۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل