کنٹریکٹ ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کو ریگولر کرنے پر غور، اجلاس طلب کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کے لیے اس سلسلے میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے آج اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس میں محکمہ خزانہ اور محکمہ ریگولیشن کے افسران بھی شرکت کریں گے۔
خیال رہےاجلاس میں پی ایل آر اے کے ملازمین کو ریگولر کرنے پر مالی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کا تنقید کرنیوالے بھارتی کمنٹیٹر کو کرارا جواب