پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا بڑا کارنامہ۔۔۔۔۔

Oct 29, 2021 | 11:17:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا  سلسلہ شروع، مشکل ترین سرجریز کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق پی کے ایل آئی میں ایسے 5 بچوں کے جگر کے ٹرانسپلانٹ بھی کیے گئے جن کا دنیا کے بڑے ہسپتالوں نے کیس لینے سے انکار کر دیا تھا،پی کے ایل آئی انتظامیہ کے مطابق چار بچوں کے لیے ان کی ماؤں جبکہ ایک کے والد نے جگر عطیہ کیا۔

 ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پہلا آپریشن لاہور کے تین سالہ بچے کا کیا گیا اور اب تمام مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔کنسلٹنٹ پی کے ایل آئی ڈاکٹر اقتدار سیرت کے مطابق یہ تمام کیسز ایسے تھے جنہیں دنیا کے بڑے ہسپتال مسترد کر چکے تھے۔

ڈاکٹر اقتدار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ مشکل ترین سرجریز  کامیابی کے ساتھ کی گئیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    کنٹریکٹ ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔

مزیدخبریں