آریان خان کے حوالے سے ہیکر کا نیا انکشاف ۔۔ پولیس والے بھی دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) آریان خان کیس میں روز نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں ، 2 اکتوبر کو ہیکر نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے شاہ ر خ خان کی منیجر اور کچھ دیگر افراد کے موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکر کی جانب سے ممبئی پولیس کمشنیٹ کو خط لکھا گیاہے جس میں دو افراد کا نام بھی دیا گیاہے ، ہیکر کے مطابق آلوک جین اور شیلیش چوہدری نامی شخص نے چھ اکتوبر کو مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں ان کیلئے کچھ نمبروں کے کال ریکارڈ کا ڈیٹا نکالوں ، جن میں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا داد لانی اور کچھ لوگ شامل تھے ۔
ہیکر کامزید کہنا تھا کہ کہ ان دونوں افراد نے مجھے واٹس ایپ چیٹ کی بیک اپ فائل بھی دکھائی جس کا نام ” آریان خان چیٹ “ تھا، اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک ڈمی سم پربھارکر سائل کے نام پر دینے کا بھی کہا لیکن میں نے یہ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کنٹریکٹ ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔