(24 نیوز) پنجاب میں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی مریضوں کےمزید528کیسز سامنے آگئے ۔راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 62 مزید افراد ڈینگی وائرس کا شکار ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سے 401 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی سے 62اور گوجرانوالہ سے 14ڈینگی کیسز جبکہ فیصل آباد سے ڈینگی کے 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار817ہو گئی ہے ۔راولپنڈی میں ڈینگی کے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور274 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رواں سال راولپنڈی میں 2ہزار339 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویل ڈن۔۔۔ٹریفک وارڈن کی ویڈیو نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی