ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ۔۔۔۔

Oct 29, 2021 | 13:01:PM

(24نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوگیا ، 172 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 172.26 روپے سے کم ہوکر 171.60 روپے کا ہوگیا ، سعودی پیکچ کے بعد تین روز میں انٹر بینک میں ڈالر3روپے 67 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر 3 روز میں 175.27 روپے کی بلند سطح سے کم ہوکر 171.60 روپے تک گرچکا ہے۔

معاشی ماہر اسد رضوی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر  میں 34.60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے ،مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 17ارب 14 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی نظریں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی پیش رفت پر لگی ہوئی ہے ، روپے کی قدرمیں بڑے رینج بینڈ میں کاروبار ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:      تجوری ہائٹس گرانے کا حکم ۔سپریم کورٹ نے کتنی مہلت دی؟

مزیدخبریں