آریان کی ضمانت کی خبر سن کر سہانا اور ابراہم کا رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈٰیا بھارتی میڈیا کے مطابق جب آریان خان کی ضمانت کی خبر شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابراہم تک پہنچی تو وہ اس وقت اپنے گھر منت میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہم اسی وقت پرجوش انداز میں گھر کی بالکونی کی جانب بھاگے اور آریان کے حق میں کھڑے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ لہرایا ،بھارتی میڈیا نے ان مناظر کو قید بھی کیا۔
گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کے اعلان کے بعد جہاں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سمیت ان کی اہلیہ گوری خان نے سکھ کا سانس لیا وہیں ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم اور بیٹی سہانا بھی بھائی کی ضمانت کا خبر سن کر پرجوش ہوگئے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب شاہ رخ کی صاحبزادی سہانا خان بھی خاصی پرجوش نظر آئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پرشاہ رخ کے ہمراہ اپنی اور آریان کی بچپن کی تصویروں کی مدد سے تیار کیا گیا فوٹو کولاج شیئر کیا اور ’آئی لو یو‘ لکھ کر آریان خان سے محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی درآمد ۔ حکومتی کاوشوں کو ایک اور بڑا جھٹکا