قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہ شریک ہوئے ۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس حوالے سے کہا کہ دھرنے پر بیٹھی مذہبی جماعت کے بیرونی رابطوں ،دہشتگردوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی جس سے درجنوں اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ۔ڈی جی آئی ایس آئی تفصیلات وقت آنے پر دیں گے ۔
اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات کے دروازے بند نہیں کئے ، تاہم ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں ، حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ،وکی کوشل کی شادی ۔۔۔سلمان خان اور فیملی کا اہم فیصلہ