(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کےاہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 142رنزبنائے،نکولس پوران 40رنز جبکہ روسٹن چیز 39سکور بناکر نمایاں رہے،بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور شریف الاسلام نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
143رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سخت مقابلہ کیا مگر ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی نہ حاصل کرسکی ،لٹن داس نے سب سے زیادہ44رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 31رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک