حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا۔۔ اراکین اسمبلی کی موجیں

Oct 29, 2021 | 16:52:PM
حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا
کیپشن: سرکاری فنڈ جاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو فنڈز جاری کردئیے، 28 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے "سیپ" فیز فور کےلئے اپنے قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کے اجرا کے لئے خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں۔
 دستاویزات کے مطابق لاہور میں حکومتی قومی اراکین اسمبلی کو 1 ارب 13 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے، فنڈز عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل اور سڑکوں کی تعمیر نو سمیت گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی ہوگی۔ فنڈز صرف حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں پر خرچ ہوں گے، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کا مارچ روکنے کے لئے جہلم کے پلوں پر دیواروں کی تعمیر شروع