آریان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری۔۔عدالت نے بڑی شرط لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا اور وہ ڈرگز آن کروز کیس کے تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی ضمانت ۔۔ ’’منت‘‘ کے باہر جشن
عدالتی فیصلے میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ آریان خان میڈیا کے سامنے عدالتی کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیں گے۔آریان خان، ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کو ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر میں حاضر ہونا پڑے گا اور انہیں تمام تاریخوں پر عدالت میں بھی حاضر ہونا پڑے گا۔
یاد رہے کہ این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد کیا جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا۔۔ اراکین اسمبلی کی موجیں