(ما نیٹر نگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی والدہ سے بہت محبت کر تے ہیں۔جس کا اظہار بھی وہ اکثر کر تے رہتے ہیں۔ان کا ایک پرانا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے۔
بابراعظم نے یہ ٹوئٹ مدرز ڈے پر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کےساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔انہوں نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ 1500 روپے میں خریدا تھا۔
جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی۔انہوں نے والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شا رجہ گرائونڈ میں حسن علی اور شعیب ملک کی اہلیہ کی میچ دیکھتے تصویر وائرل