(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہ شریک ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا،پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہو گی،وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا،ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے ۔
ٰیہ بھی پڑھیں: ایک تولہ سونا 2050 روپے سستا ہوگیا