چینی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Oct 29, 2021 | 18:27:PM

(24نیوز)موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل قیمت 89.75 اور چینی120 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ ملک میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  کراچی,کوئٹہ,خضدار,حیدرآباد میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ۔ سکھر,لاڑکانہ,گوجرانولہ میں بھی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ۔ پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک ہے۔ فیصل آباد 115 اوراسلام آباد میں چینی 110 فی کلوتک، لاہور,سیالکوٹ,راولپنڈی میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک ہے۔ ملتان,بہاولپور,سرگودھا میں چینی 90 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میچ سے قبل افغانستان کے سپنر راشد خان نے مداحوں سے بڑی اپیل کردی

مزیدخبریں