(ویب ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عمار محمود فیصل آباد میں انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عمار محمود کی عمر 43 برس تھی،انہوں نے 47 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اوروہ 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلی جانیوالی چیمپئن لیگ میں فیصل آباد وولفزسکواڈکا حصہ تھے ۔
سابق کپتان مصباح الحق نے عمار محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ عامر محمود کے انتقال کا جان کر بہت دکھ ہوا،زندگی بہت ناقابل یقین ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔۔۔سعد رضوی سے متعلق دو ٹوک فیصلہ