افغانستان سے میچ۔۔شاہین آفریدی کا اہم بیان بھی سامنےآگیا

Oct 29, 2021 | 18:39:PM
شاہین شاہ آفریدی،افغانستان،ٹی ٹونٹی ولرڈ کپ،پاکستان
کیپشن: شاہین شا ہ آفریدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج پا کستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ ہے جس میں جیت کیلئے دونوں ٹیمیں پو ری تیا ری کے ساتھ میدا ن میں اتر نےوا لی ہیں۔میچ کا ٹاس بھی ہو چکا ہے۔ تا ہم اس میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ نیا گیند کروانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شا ہین شا ہ آفر یدی کا مزید کہنا ہے کہ  کسی بھی باولر کے لیے اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا جبکہ میں نیا گیند کروانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتا ہوں۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ نئے گیند کو آگے کروں تاکہ بیٹرز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے ،بحیثیت باولر نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے جبکہ مختلف کنڈیشنز میں نیا گیند پھینکنے کے لیے مختلف حکمت عملی بناتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ کوشش کرتا ہوں اپنی فیلڈ خود سیٹ کروں، میرا کام صرف گیند پھینکنا ہے، ان سوئنگ ہو یا آوٹ سوئنگ جس پر وکٹ ملے وہی اچھی گیند بن جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میچ سے قبل افغانستان کے سپنر راشد خان نے مداحوں سے بڑی اپیل کردی