این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 امیدواروں کو نوٹس جاری

Oct 29, 2021 | 20:31:PM

(24نیوز)این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواران کو نوٹس جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اسلم گل، جمشید اقبال چیمہ اور شائستہ پرویز کو نوٹس جاری کر دئیے۔ نوٹس حلقے کی حدود میں پینا فلکسز آویزاں کرنے پر جاری کئے گئے۔ تینوں امیدواران کو یکم نومبر کو وضاحت کیلئے پیش ہونے کے احکامات جاری۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری طور پر کاروائی کی جائے گی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کر دیں ۔جس کے بعد حلقہ کی حدود میں لیاقت آباد، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو، کچا جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤنشپ اور وفاقی کالونی کا علاقہ شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے احکامات پر مختلف علاقوں سے پینا فلکس ہٹانے کا عمل جا ری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کے تناظر میں علماءکرام آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ،فواد چودھری

مزیدخبریں