اسلام آباد، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دلہا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہا جاں بحق، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کے تلہاڑ گاو¿ں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولی لگنے سے دلہا واثق ابرار جاںبحق ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
مقتول واثق ابرار کو چھاتی پر گولی لگی،جس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، ایس ایچ او کوہسار کاکہناہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں،مقتول کو ایک گولی سینے پر ماری گئی۔