(ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے تھانہ بی ڈویژن میں محافظ اسکواڈ کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا۔
لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سے 15 دن پہلے بھائی کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کو 15 روز قبل جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد بلال تھانے میں اپنا سامان لینے آیا تھا۔ پولیس اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی۔
غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔