قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی ایکسرسائز کے دوران کرین گرنے سے 3 پاکستانی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری مشقوں کے دوران کرین گرنے سے 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کی بندرگاہ حماد پر فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے اسٹیڈیم پر فضائی یا کیمیکل حملے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشقیں جاری تھیں۔
ان مشقوں میں سعودی عرب، فلسطین، ترکی، امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سیکیورٹی اہلکار حصہ لے رہے تھے۔ مشقوں کے دوران ایک کرین قریب کھڑے فائر فائٹرز پر گر گئی جو مشق دیکھ رہے ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون????
— راشــد العـذبه (@ralathbah) October 25, 2022
إنتقل الى رحمة الله تعالى
شرطي / يوسيف ميندار
شرطي / كليم الله
شرطي / جلال
مرتب الإدارة العامة للدفاع المدني
توفوا أثناء التدريب
انكسر السلم الكبير من الوسط
وهم على ارتفاع كبير وسقطوا على مبنى مركز ميناء حمد أثناء التدريب pic.twitter.com/IbGQrc0sJa
اس حادثے میں تینوں فائر فائٹرز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ تینوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ تینوں مشقوں میں شریک بھی نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا کے حملے تیز، چین میں تعلیمی ادارے بند
یہ حادثہ بدھ کے روز پیش آیا تاہم تفصیلات جاں بحق ہونے والے پاکستانی فائر فائٹرز کے دوستوں کی سوشل میڈیا پوسٹوں سے سامنے آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا سے ہی پتہ چلا کہ ان کے نام یوسف میندار، کلیم اللہ اور جلال ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹوں کے مطابق ان میں سے یوسف میندار نے اہل خانہ سمیت تمام زندگی خلیجی ریاستوں میں گزاری ہے جب کہ بقیہ دو کے اہل خانہ پاکستان میں مقیم ہیں۔ قطر نے اس حادثے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔