مجھے گرفتار کرنے کیلئے حکومت ہر کوشش کر رہی ہے: شیخ رشید

Oct 29, 2022 | 11:21:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کر رہی ہے، یہ حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کر رہی ہے، یہ حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں دو بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچیں ہیں، ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت نے لال حویلی سے متعلق حکم امتناعی دے رکھا ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، راولپنڈی کی عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلے گی۔

شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے، انٹی کرپشن اور محکمہ اوقاف نے وارث خان تھانہ سے شیخ رشید کو گرفتار اور لال حویلی کو خالی کروانے کے لئے فورس مانگی۔