(24 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 9 سو 53 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 افراد کے نتائج مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ تین روز قبل بھی وباء سے متاثرہ ایک شخص انتقال کرگیا تھا۔