اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 6 سو 95 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 18 مریض داخل ہوئے جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 26 مریض لائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق
اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔