زمبابوے سے شکست پر حارث رؤف نے بڑا بیان دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شکست پر جہاں شائقین کرکٹ کی ناراضی ڈھکی چھپی نہ رہی وہیں قومی کھلاڑیوں کے جذبات بھی کسی سے پوشیدہ نہ رہ سکے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز ہر ٹیم تیار ہوکر ٹورنامنٹ میں آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں پریس کانفرنس کے دوران حارث رؤف نے کہا کہ کوئی ٹیم بھی آسان نہیں ہے، زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز ہر ٹیم تیار ہوکر ٹورنامنٹ میں آتی ہے۔زمبابوے کے خلاف ہار پر حارٓث رؤف نے کہا کہ ہمیں بھی ہارنے کا دکھ ہوا اور بیٹھ کر اس پر بات کی ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے، ہمیں اب بھی بطور ٹیم یقین ہے کم بیک کریں گے۔
حارث رؤف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے میچز جیت کر پاکستانی شائقین کی خوشی واپس لوٹائیں، ہم نے جو غلطیاں کی ہے اس پر قابو پانے کئ کوشش کریں گے۔آئندہ حکمت عملی سے متعلق حارث رؤف نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ آئندہ میچز جیتیں گے، ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کررہی ہے، بلے بازوں نے پہلے میچز جتوائے ہے آئندہ بھی جیتیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ میں کپ میں پاکستان اب تک بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے تینوں میچ جیتنے ہوں گے۔