بھارت سے بڑی آ فر:خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آ گیا

Oct 29, 2022 | 12:34:PM

(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف اور منفرد کہانی کار خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ویب چینل کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کروایا، جس میں ان سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔اپنی گفتگو میں خلیل الرحمان قمر نے کئی اہم انکشافات بھی کئے۔پاکستان کے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آفرز کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں سبھی آفرز کو مسترد ٹھکرا چکا ہوں اور چونکہ میں دکھاوا کرنے والا آدمی نہیں ہوں اس لئے یہ بات کبھی نہیں بتائی۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بھارت کے لوگ ہمیں نہیں پہچانتے اس میں قصور ان کی حکومت کا ہے، مجھے بھارتیوں سے کوئی اعتراض نہیں ہے، وہاں نہ جانے کی صرف واحد وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہماری اتنی عزت افزائی نہیں کرتے، جتنی عزت اور شہرت ان کے لوگوں کو پاکستان میں دی جاتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا کہ ’مجھے بھارت سے کئی آفرز آئی، مجھے بہت سے لوگوں نے آفر کی، میں نام نہیں لے رہا کیونکہ میں ایسا شخص نہیں ہوں لیکن مجھے کرن جوہر کے علاوہ بہت سے لوگوں نے آفر کی مگر میں نے ہر بار انکار کیا، میں اس وقت تک وہاں کام نہیں کروں گا جب تک کہ مجھے بطور پاکستانی عزت نہیں دی جاتی اور میرے ملک کی عزت نہیں کی جاتی۔

انہوں نے وہاں کام کرنے کی شرط بھی بتادی اور کہا کہ جب تک ہمیں وہاں برابری کی عزت نہیں دی جائے گی میں وہاں نہیں جاؤں گا، جس دن ایسا ہوگیا میں ناصرف وہاں جاؤں گا بلکہ انہیں مفت فلم بھی لکھ کر دوں گا۔خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ چونکہ میرا پنجابیوں سے پرانا تعلق ہے تو میں ان کیلئے فلم لکھنے بھارت جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور بطور انڈسٹری کامیاب ہونے کے لیے شروع سے شروعات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فنانسنگ، سینما اور فلم پروڈکشن کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے’۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان پاکستان کے مشہور رائٹر ہے انہوں نے کئی مشہور ڈرامے بھی لکھیں جن میں میرے پاس تم ہو سب سے ذیادہ مشہور ہوا۔

مزیدخبریں