ایلون مسک کا ٹویٹر خریدنے کے بعد پہلا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(ویب ڈیسک )مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے کمپنی کی کمان سنبھالتے ہی نئے فیصلے جاری کرنا شروع کردیے۔معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ واضح طور پر بتا رہا ہوں کہ ہم نے ابھی تک ٹوئٹر کے مواد کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
To be super clear, we have not yet made any changes to Twitter’s content moderation policies https://t.co/k4guTsXOIu
— Elon Musk (@elonmusk) October 29, 2022
اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر پر اب کامیڈی جائز ہے۔
Comedy is now legal on Twitter
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2022
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے مشتہرین کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا تھا۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’’ میرا ٹوئٹر خریدنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر کا ہونا تہذیب کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے، جہاں تشدد کا سہارا لیے بغیر عقائد کے ایک وسیع پیمانے پر صحت مند طریقے سے بحث کی جا سکے۔اُنہوں نے لکھا کہ اسی لیے میں نے ٹوئٹر خریدا ہے میں نے یہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ یہ آسان ہوگا اور نہ ہی میں نے یہ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے خریدا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔پہلے ہی روز ایلون مسک نے بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت چار اعلیٰ عہدیداروں کو فوری طور پر کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔