لانگ مارچ میں اسد عمر نے حماد اظہر پر غصے کی وجہ بتادی

Oct 29, 2022 | 14:01:PM

(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے فلاپ لانگ مارچ کے ناقص انتظامات پر اسد عمر نے حماد اظہر اور لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو جھاڑ پلا دی۔پی ٹی آئی کے فلاپ لانگ مارچ کے ناقص انتظامات پر عمران خان نالاں نظر آئے، اور انہوں نے سینئر رہنما اسد عمر کو ڈانٹ پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے عمران خان کی ڈانٹ کا سارا غصہ حماد اظہر اور پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز پر نکالا اور دونوں رہنماؤں کو عمران خان کی موجودگی میں جھاڑ پلا دی۔چیئرمین تحریک انصاف اور دیگر رہنماؤں کے سجائے گئے کنٹین رکا جنریٹرخراب ہونے کی وجہ سے اے سی بند ہوگیا، جس کے باعث عمران خان اور دیگر کا بند کنٹینر میں بیٹھنا بھی محال ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرمی، حبس سے پریشان پسینے میں شرابور عمران خان نے اسد عمر کو کھری کھری سنائیں، جس کے بعد اسد عمر نے عمران خان کی موجودگی میں کنٹینر پر موجود قیادت کو غصے کا نشانہ بنایا، اور عمران خان خاموشی سے اسد عمر کی رہنماوں پر تنقید کو سنتے رہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں۔

اسد عمر نے گزشتہ روز کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ میرا ایک کلپ چلایا جارہا ہے کہ ہمارے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا، اور دوسرا بہت سے رہنما مارچ میں دیر سے آئے تھے جس پر غصہ آگیا۔

مزیدخبریں