(24 نیوز) کورین ائیرلائن کا طیارہ ائیرفلائیٹ 631 فلپائن کے شہر سیبو میں لینڈنگ کے دوران رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کی پائلٹ کی جانب سے خراب موسم کے باعث متعدد بار لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ اس تیسری کوشش میں طیارہ رن وے پر رک نہیں پایا اور تقریباً 300 میٹر تک باہر جاکر رن وے لائیٹنگ ٹاور سے جا ٹکرایا۔
یہ بھی پڑھیے: قطر، فٹبال ورلڈ کپ کی ایکسرسائز کے دوران کرین گرنے سے 3 پاکستانی جاں بحق
خوش قسمتی کے ساتھ کوئی بھی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا اور نا ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
یاد رہے کہ فلپائن ان دنوں شدید سمندری طوفان کی زد میں ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوچکی ہے۔